پیشے

پیشے

سیکیورٹی سروس ہماری سوسائٹی کو دہشت گردانہ خطروں سے بچاتی ہے اور ایسا کرنے کے لیۓ ہم ایک وسیع پس منظررکھنےوالے افرد کو ملازمت دیتے ہیں۔ ہم لوگوں کو ان کی مہارت،استعداد اورتجربے کی بنا پر ملازمت دیتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔

بہر حال ہم چندعام شخصی کوائف کو بھی مدّنظر رکھتے ہیں۔ ہماری تنظیم کے کلچرکا ایک اہم  حصّہ جماعتی کام (ٹیم ورک) ہے۔  ہماراسارا اسٹاف ہر سطح پر، کام کے ہر شعبہ میں اپنا فرض نبھاتا ہے۔ ہم آپ سے یہ امید کرتے ہیں کہ شخصی طور پرآپ اپنے کام پر فخرکرتے ہیں اور ایمانداری میں ہمارے اونچے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مختلف ملازمتوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیۓویب کے صفحہ 'ایم آئ فایئو کیریر' پر نظر ڈالیۓ۔  

لسانی یونٹ

لسانی یونٹ کے ساتھہ کام کرنے میں کئ طرح کی گفتگو کو سننا اور ان کا ترجمہ کرنا ہوتا ہے۔ آپ اس گفتگو پراپنی سیاسی اور تہذ یبی آ راء بھی شامل کر سکیں گے۔

ہم ایسے لوگوں کی تلاش میں ہیںجو ذیل کی زبانوں کو یا تو سمجھہ سکتے ہیں یا ان زبانوں میں ڈگری یا اس کے مساوی تعلیم حاصل کی ہو:

اردو (پنجاپی/پوٹھواری کے ساتھہ یا اس کے بغیر)

آپ کوروز مرّہ کی جدید زندگی میں ان زبانوں کے استعمال کے بارے میں گہری معلومات ہونی چاہیۓ۔ یہہ ضروری نہیں کہ ان زبانوںمیں لکھنا پڑھنا یا روانی سے بولنا جانتے ہوں۔ ان زبانوں میں پہلے کبھی کام کرنے کا تجربہ بھی ضروری نہیں۔ بیشک آپ کو انگریزی زبان میں اچھی طرح تبادلۂ خیال کرنے کے قابل ہونا چاہیۓ۔

ٹیم کا ممبرہونے کے ناطےہم آپ کو اپنے لسانی سینٹر میںسارے آلات کے استعمال کی تربیت دیں گے۔

    -  آپ کی شہریت برطانوی ہونی چاہیۓ.

    -  آپ کی درخواست پر کام ہونے میں چھہ مہینے لگ سکتے ہیں.

سروس میں احتیاط کو اہمیت دی جاتی ہے اس لیۓ مہربانی کر کے اس درخواست کے بارے میں صرف اپنے شوہر، بیوی یا اپنے نہایت قربی رشتہ داروں سے بات سے کریں۔