![]()
سروس(ایم آئ فايئو) وزیر داخلہ (ہوم سیکریٹری) (نئ ونڈو) کے آينی اختیارات کے تحت اپنے کام انجام دیتی ہے، لیکن یہہ محکمہ داخلہ (ہوم آفس) (نئ ونڈو) کا حصّہ نہیں ہے۔
سروس کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہوتا ہے۔ موجودہ ڈائریکٹرجنرل جوناتھن ایونزہیں۔ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل(ڈی ڈی جی) کی حمایت حاصل ہے جس پر سروس کی خفیہ معلومات (انٹیلیجنس) اور حفاظتی مشورے، غیر حکومتوں کی طرف سے مخبری کے خلاف، دہشت گردی کے خلاف، بڑے پیمانے پر ہتیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف جوابی کاروائ، اور سروس کی عملی اہلیتوں سے متعلق مواد کی ذمّہ داری ہے۔
ایم آئ فایئو کا نظام
سروس (ایم آئ فایئو) کے اندر سات شاخیں ہیں، ہر شاخ کا سربراہ ایک ڈائریکٹرہوتا ہے۔
ان میں سے دو شاخوں کی ذمّہ داری ڈی جی پر ہے۔ سروس کے ملازمین اور تحفّظ کی ذمّہ داری ایک شاخ پر ہے تو دوسری پر سروس کی حکمت عملی، پالیسی، مالیات اور سہولیات کی ذمّہ داری ہے۔
بقیہ پانچ شاخوں کی ذمّہ داری ڈی ڈی جی پر ہے۔ ان میں سے ایک شاخ پر عالمی دہشت گردی کے خلاف جوابی کاروائ بشمول بڑے پیمانے پر ہتیاروں کے پھیلاؤ اور غیر حکومتوں کی طرف سے مخبری کے خلاف جوابی کاروائ کی ذمّہ داری ہے۔ دوسری شاخ پر اندرون خانہ اور شمالی آئر لینڈ میں دہشت گردی کے خلاف جوابی کاروائ کی ذمّہ داری ہے۔ تیسری شاخ متعدد خطرات سے بچاؤ کے لیۓ حفاظتی مشورے فراہم کرنے کی ذمّہ دار ہے۔
ڈی ڈی جی کے زیر نگرانی آخری دو شاخوں پر سروس کی عملی (آپریشنز) اہلیت، مثال کے طور پر تکنیکی اور خفیہ نگرانی والے عمل (آپریشنز) اور سروس کی تکنیکی صلاحیتوں کے بندوبست کی ذمّہ داری ہے۔ ڈی جی اور ڈی ڈی جی دونوں کو سروس کے قانونی مشیروں کی براہ راست حمایت حاصل ہے۔
مجلس انتظامیہ (مینیجمنٹ بورڈ)
سروس کی مجلس انتظامیہ کی تشکیل ڈائریکٹرجنرل ، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ، دوسرے سارے ڈائریکٹروں اور قانونی مشیر پر مبنی ہے جو باقائدہ اکٹھے ہو کر پالیسی اور حکمت عملی سے متعلق امور پر غور و خوض کرتے ہیں۔ مجلس انتظامیہ فیصلہ کرتی ہے کہ بدلتے ہوۓ خطرات کی مناسبت سے سروس کوکس طرح اپنی ترجیحات اور انتظام میں مطابقت پیدا کرنی چاہیۓ۔ اس کے فیصلے بیرونی طور پر کی جانے والی توثیقی کاروائیوں کے تابع ہوتے ہیں جسے اس ویب سائٹ کے نظم و ضبط (گورنینس) کے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک علاحدہ مجلس عمل (آپریٹنگ بورڈ) سروس کے روزمرّہ فرائض اور اس کے آپریشنز کے سلسلے میں ہدایت دینے، ہم ربطگی قائم رکھنےاور ترجیحات کو منظوری دینے کی ذمّہ دار ہے۔
مجلس انتظامیہ کو دو بیرونی غیر مختار (نان ایگزیکٹئو) ڈائریکٹروں کی حمایت حاصل ہے جن کا تقرر اس لیۓ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خارجی معلومات اور پرايئویٹ سیکٹر کے پیشے کی مہارت کا استعمال کر کے موجودہ مفروضوں اور تجاویزکومستعدی کے ساتھہ چیلینج کر کے، سروس کی قوّت فیصلہ کو اور مضبوط کریں۔ ان غیر مختار ڈائریکٹروں کا کام محض مشاورتی ہے، ان پر سروس (ایم آئ فایئو) کے فرائض کے سلسلے میں کسی قسم کی انتظامی ذمّہ داری نہیں ہے۔