مخبری (جاسوسی) (کسی ملک کی حکومت کا دوسرے ملک کی حکومت کے راز معلوم کرنے کے لیۓ جاسوسی سے کام لینا) کا خطرہ 1990 سوویت کمیونزم کے زوال کے بعد اختتام کو نہیں پہنچا۔ حکومت برطانیہ کے مفادات کو ہر چہار طرف سے مسلسل مخبری کاخطرہ ہے۔
ماضی میں مخبری سرگرمیوں کا رخ بالخصوص سیاسی یا عسکری خفیہ معلومات حاصل کرنے کی طرف تھا۔ آج کی ترقی یافتہ تکنیکی دنیا میں کئ ممالک کوجن خفیہ معلومات حاصل کرنے کی خواہش ہے ان میںشامل ہیں: جدید مواصلاتی ٹکنالوجی، انٹرنیٹ ٹکنالوجی، جینیات (جینیٹکس)، طیارہ سازی (ایوییشن)، لیزر(روشنی کی تابیں بڑھانے کا آلہ)، علم مناظر (آپٹکس)، برقیات (ایلکٹرانکس)اور بھی کئ دوسرے علوم۔ اسی لیۓ خفیہ معلوماتحاصل کرنے والے ادارےماضی کے مقابلے میں کہیں بڑے پیمانے پرکاروباری صنعتی اداروں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔
حکومت برطانیہ پرمخبری کو اولّیت دی جاتی ہےاور کئ ایک ممالک حکومت برطانیہ کے بارے میں معلومات اور مواد حاصل کرنے کے لیۓ مستعدی سے جٹے ہوۓ ہیں تاکہ وہ اپنے عسکری، تکنیکی، سیاسی اور معاشی پروگراموں کو ترقی دیں۔
ہمارا اندازہ ہے کہ کم از کم 20 غیرممالک کے خفیہ ادارے حکومت برطانیہ کے مفادات کے خلاف کچھہ نہ کچھہ کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تشویش چین اور روس سے ہے۔ روس کے انٹیلیجنس افسروں کی تعداد سویت یونین کےعہد سے کم نہیں ہوئ ہے۔
حکومت برطانیہ کے مفادات کے خلاف خطرے صرف حکومت برطانیہ تک ہی محدود نہیں۔ ایک غیرملکی انٹیلیجنس ادارہ خود اپنے ملک میں بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہے، اوراسی لیۓ چند غیر ممالک سمجھتے ہونگے کہ اپنے ملکوں سے حکومت برطانیہ کے مفادات کونشانہ بنانا زیادہ آسان ہے جہاں وہ حالات پرقابوپا سکتے ہیں اور جہاں ہم اپنے تحفظ کے معیار کو گرنے سے روک نہیں سکتے۔