![]()
بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتیاروں کا پھیلاؤ(ڈبلیو۔ ایم۔ ڈی) حکومت برطانیہ کی سلامتی کو خطرے سے دو چار کرتا ہے۔ کئ ایک ممالک ڈبلیو ایم ڈی کے پروگرام کو ترقّی دینے میں کوشاں ہیں جو تشویش کا باعث ہے۔
ڈبلیو ایم ڈی میں نیوکلیائ، حیاتیاتی اور کیمیائ ہتیار شامل ہیں۔ حکومت برطانیہ کئ بین الاقوامی قراردادوں، معاہدوں ایکسپورٹ کنٹرول انتظامیہ، جیسے نیوکلیائ کو نہ پھیلانے کا سمجھوتہ، کیمیائ اور حیاتیاتی ہتیاروں کا معاہدہ اور میزائل ٹکنالوجی کنٹرول تنظیم کی تابع ہے۔
حکومت برطانیہ ڈبلیو ایم ڈی کے پھیلاؤ اور ان کی منصوبانہ تقسیم کے ذرائع، عام طور پر عسکری میزائلیں، کو روکنے کا عہد کرتی ہے۔ 1992 سے سیکیورٹی سروس ان خطرات کی روک تھام میں مصروف ہے۔