ایم آئ فایئو کے بارے میں
سیکیورٹی سروس جسے عام طور پر ایم آي فائیو کہا جاتا ہے حکومت برطانيہ کی تحفظ کے لیۓخفیہ جاسوس ایجینسی ہے۔ اس کا دفتر ٹیمز ہاوس، لندن میںواقع ہے۔
ذمہّ دارياں
قومی سلامتی کولاحق ان دیکھے منّظم خطرات سےملک کی حفاظت کرنا ہماری ذمّہ داری ہے۔ ان خطروں میں شامل ہیں دہشت گردی، غیر حکومتوں کے لیۓ مخبری / جاسوسی (خاص طور پر حکومتی یا صنعتی)، اور وسیع پیمانے پر تباہ کن ہتیاروں کا پھیلاو۔ مزید یہ کہ ہم دوسری متعدد تنظیموں کو سلامتی کے بارےمیں مشورے دے کرخطروں سے عدم تحفّظ کی کمی کو پورا کرنے کے لیۓ مدد فراہم کرتے ہیں۔
مقاصد
ہمارے مقاصد ہیں:
- دہشت گردی کو ناکام بنانا؛
- مخبری اور دوسری خفیہ غیرملکی ریاستی سرگرمیوں سے حکومت برطانیہ کو درپیش نقصان کی روک تھام کرنا؛
- وسیع پیمانے پر تباہ کن ہتیاروں کی افزائش اور پھیلاؤ کرنے والے ممالک کے لیۓ متعلقہ مواد، تکنیکی مہارت، خصوصی مہارت اور تجربے کارافراد حاصل کرنے میںروکاوٹ پیدا کرنا؛
- جدید یا نۓ سرے سے ابھرنے والے خطروں کی اقسام پر نظر رکھنا؛
- حکومت کی حسّاس معلومات، اثاثوں اور قومی معاشرتی ڈھانچھ ( کریٹیکل نیشنل انفرا سٹرکچر [سی این آئ] ) کی حفاظت کرنا؛
- قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھہ تعاون کر کے سنگین نوعّیت کے جرائم میں کمی لانا۔
مقصد اور اقدار کا بیان
قومی سلامتی اور معاشی خوشحالی کے تحفّظ اور سنگین نوعّیت کے جرائم کی روک تھام کرنے اور اس کا سراغ لگانے میں قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کے لئےہم خفیہ معلومات (انٹیلیجنس) جمع کرتے ہیں، خطروں کی تفتیش اور ان کا موازنہ کرتے ہیں اوردیگراداروں کے ساتھہ مل کر ان خطروں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہم تحفّظ پر مشورےد یتے ہیں اور ان دشوارکاموں کے لیۓ مؤثر مدد مہیّا کرتے ہیں۔
مندرجہ ذیل رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم اپنے مقاصد کو تکمیل تک پنہچاتے ہیں:
- قانونیت؛
- سالمیت؛
- معروضیت؛
- اپنے کام میں تناسب کا شعور؛
- اپنے ساتھیوں سمیت بیرونی ایجنسیوں، جن کے ساتھہ ہم کام کرتے ہیں، کا احترام اور لحاظ ۔