خطرات

حکومت برطانیہ کو اپنی سلامتی پر نامعلوم خطرات سےمسلسل سامنا ہے۔

بین الاقوامی دہشت گردی کی طرف سے برطانیہ اوربیرونی ممالک میں حکومت برطانیہ کے مفاد کو شدید اور مسلسل خطرات سامنا کرنا ہوتا ہے۔ دہشت گردی کا سب سے شدید خطرہ القائدہ اور اس سے منسلک تنظیموں سے ہے۔ شمالی آئرلینڈ سے جڑا ہوا خطرہ بھی ساتھہ ساتھہ جاری ہے۔ اختلاف راۓ رکھنے والے دہشت گرد گروہ، جنہوں نے گڈ فرایئڈے اگریمنٹ 1998 کو مسترد کر دیا تھا، آج بھی برطانیہ پر حملے کرنے کا خواہاں ہے۔

وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتیاروں کا پھیلاؤ یا اس کی افزائش حکومت برطانیہ کی سلامتی کے لیۓ دوسرا امکانی خطرہ ہے۔ سیکیورٹی سروس اس خطرے کا توڑ کرنے کے سلسلے میں 1992 سے مصروف ہے۔ 1990 کے اوائل میں سویت کمیونزم کے زوال کے باوجود  بھی حکومت برطانیہ کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں ختم نہیں ہوئیں۔ متعدد ممالک برطانیہ کے فوجی، تکنیکی، سیاسی اور معاشی پروگرام کے بارے معلومات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔