ھم کون ہیں                                                                                                            

          ایم آئی5 برطانیہ کی قومی حفاظتی خفیہ خبر رسانی کا ذیلی ادارہ ہے ۔ ھم سو سال کےعرصے سے ذيادہ ملک کے امن و امان اور قومی سلامتی کے ليے خطروں کے خلاف کام کر رہے ہيں۔                                                           


قومی سلامتی کو خطرہ

برطانيہ اور يورپ کے قانون ميں قومی سلامتی کی واضع طور پر تشريح نہی کی گيی ھے، ليکن مجموعی طور پر اس کا مطلب برطانيہ کی سلامتی اور خير وعافيت سے اخذ کيا جاتا ہے۔اس ضمن مين "قوم" صرف برطانيہ کی جغرافياعی حد تک ہی محدود نہی، بلکہ اس کی وسعت ہربرطانوی شہری کےليے ہے جو دنیا ميں کہيں بھی رھتا ھو۔    

قومی سلامتی کے خلاف مندرجہ ذيل مرکزی خطرات ھيں:

 

دھشتگردی

بين الاقوامی اوراندرونی دھشتگرد تنظيميں برطانيہ اوراس کے بيرون ملک مفاد کو شديد نقصان پھنچانے کا سبب بن سکتی ھيں۔ دھشتگرد اپنے مقاصد کی شھرت اور تکميل کی  خاطرتشدد اورانتشار کا سھارا ليتے ھيں۔ان لوگوں کو ترغيب ديتے ھيں جوان کے ساتھ ھمدردانہ جذبہ رکھتے ھيں، اور ان لوگوں کو اپنے انتشار کا نشانہ بناتے ھيں جوان کے خلاف آواز اٹھاتے ھيں۔

 

جاسوسی

عام طور پر جاسوسی "سراغ رسانی" سے منسوب کی جاتی ھے، جو کہ برطانيہ کے ليےايک مسلسل خطرے کا باعث ثابت ھو سکتی ھے۔ ماضی ميں سراغ رسانی کو بالواسطہ طور پرحکومت سے منسوب کيا جاتا تھا، تاکہ سياسی اورعسکری راز معلوم کيے جا سکيں۔ آج، تجارتی ادارے بھی اپنی فنی، تکنيکی اورتحقيقاتی معلومات کی وجہ جاسوسوں کا نشانہ بن رھے ھيں

 

سائبر(خلای خود کار مشينی خطرہ)

بےشمار بيرونی رياستيں، مجرمان، "ھيکرز" تنظيميں (کمپيوٹر کی خاص معلومات تک غير قانونی رسائی کرنے والی جماتيں) اور دھشتگرد، برطانيہ کی خلائي حدود کو نشانہ بنانے اورکمپيوٹر کے مربوط نظام کونقصان پھنچانے ميں مصروف ھيں

 

ھتياربراۓشديد تباہ کاری

ھتياربراۓ شديد تباہ کاری، جس ميں نو کلياتی، حياتياتی اور کيميائی ھتيار شامل ھيں۔ يہ ھتياربرطانيہ کے امن و امان کے خلاف ايک بہت بڑے خطرے کی نشاندھی کرتےھيں۔ برطانيہ کی ذمہ داری ھے کہ شديد تباہ کاری کے ھتيارکے وسيع پھيلاو کو روکے۔ اس ظمن ميں ايم آئی5 اپنا کردار بہت خوش اسلوبی سے نباہ رھا ھے۔


ھم کيسے کام کرتے ھيں

مختلف خطروں کی تحقيقات اور ان خطروں ميں رکاوٹ ڈالنے کے ليے ايم آئی5، برطانيہ کے دوسرے خفيہ ذيلی اداروں کے ساتھ بہت مماثلت کے ساتھ کام کرتا ھے۔ ان اداروں ميں ايس آئی ايس، جی سی ايچ کيو اور ديگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ھيں۔

ھم سختی کے ساتھ، حتمی طور پر قانونی نظام کے دائرے کے اندر کام کرتے ھيں۔ ملک کے اندر ھونے والی مداخلاتی کاروائيوں کے خلاف ھر وارنٹ پر وزير کے ذاتی دستخط موجود ھوتے ھيں، اسليئے ھم  وزير، پارليمانی ارکان اور خدمختار افسران کی طرف سے ھونے والی تنقيدی تفتيش کے تابع اور جوابدہ ھيں۔

 

خفيہ معلومات کی جمع کاری

خفيہ معلومات کی جمع کاری ايم آئی5 کا بنيادی کام ھے۔ عوامی طور پر دستياب معلومات ان تنظيموں اور افراد کے  پس منظر ظاهر کرنے ميں بہت مدد گار ثابت ھوتی ھيں، ليکن صحيح طريقے سے ان تنظيموں اور افراد کی طرف سے ھونے والے خطروں سے نمٹنے کے ليے مذيد خفيہ معلومات اور جانچ پڑتال کی ضروت ھوتی ھے تاکہ قومی سلامتی کے خلاف ھر خطرے سے نمٹا جا سکے۔ 

ھم اس حاصل کردہ خفيہ معلومات کی مدد سے کوشش کرتے ھيں کہ ھم ان کی کاروائيوں، مقاصد، منصوبوں اور قابليت کا اندازہ لگا سکيں۔

ھم بيشتر طريقوں ‎سے خفيہ معلومات حاصل کرتے ھيں۔ خفيہ معلومات حاصل کرنے کے بنيادی طريقہ کار يہ ھيں:

 

  •  خفيہ يا پوشيدہ معلومات فراھم کرنے کے انسانی ذرائع، يا 'جاسوس'۔ جاسوس کوئی بھی انسانی ذريعہ ھو سکتا ھے، جو کسی تحقيقاتی ہدف کے بارے ميں رازدارانہ معلومات فراھم کرے ۔ جاسوس ايم آئی 5 کے ملازمين نہيں ھوتے -
  •  بالواسطہ کڑی نگرانی، جس ميں پيچھا کرنا اور مشتبہ شخص پر نظر رکھنا  شامل
  • ابلاغ ميں رکاوٹ،  جيسے کہ ٹيلی فون پر گفتکو سننا اور  اي ميل پڑھنا شامل ھيں۔
  • کڑی نگرانی، مثال کے طور پر کسی کے گھر يا گاڑی ميں

 

گفتگو سننے والے آلات نسب کرنا شامل ھيں۔

ھماری کوشش ھوتی ھے کہ خفيہ معلومات جمع کرنے کے دوران مشتبہ شخص کو اس بات کا علم نہ ھو کہ وہ کسی تحقيق کا ہدف ھے ۔ تا کہ ھماری تحقيقات ميں کسی قسم کا خلل نہ پڑے اور ھماری جاری تحقيقات کے طري‍قے محفوظ رھيں تاکہ ھم ان کو مستقبل ميں پھر استعمال کر سکيں۔

 

جمع کردہ معلومات پر عمل درآمد

اگر فراھم کردہ معلومات قابل اندراج ھوں، تو ھم  يقينی طور پر صحيح طريقے سے اس پر عمل کرتے ھيں۔

ھم ان فراھم کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کر کے ان کی صداقت جان لينے کے بعد کوشش کرتے ھيں کہ ان پر جلد کاروائی شروع کی جا سکے۔

اگر ھم محسوس کريں کہ کسی خاص خطرہ کی تحقيقاتی ضرورت ھے تو ھم اپنے ذخائر فوری طور پر اس کام پر لگا ديتے ھيں۔ ھماری جانچ پڑتال اور تحقيقات نيۓ واقعات کی روشنی کے مطابق جاری رھتی ھيں۔


آپ ھماری مدد کيسے کر سکتے ھيں

اگر آپ کے پاس کوئی ايسی معلومات ھيں جو آپ سمجھتے ھيں کہ ھمارے کام کے ليے قيمتی ثابت ھو سکتی ھيں تو مھربانی کر کے ھميں اطلاع ديں۔  

اس بات سے بھی ھميں مدد ملے گی، اگر آپ يہ بھی بتا سکيں کہ آپکو يہ اطلاع کيسے ملی ھے۔

ھم آپ کی اطلاع، ديگر  فراھم کردہ معلومات اور آپ کے اعتماد کو صيغہ ء  راز ميں رکھيں گے۔

 

ھمارا رابطہ